• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقدمات کی پیروی کیلئے اوورسیزکمیشن اور پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ میں تعاون پر اتفاق

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے پراسیکیوٹر جنرل آفس کا دورہ کیا، اس دوران ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کے قانونی مسائل، ادارہ جاتی روابط اور مقدمات کی پیروی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔۔ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے اس امر پر اتفاق کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے فوجداری، قانونی اور انتظامی مقدمات میں تیزی اور شفافیت کے لیے محکمہ پراسیکیوشن اور اوورسیز کمیشن کے درمیان باہمی روابط کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
لاہور سے مزید