• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جائیکا کیساتھ ملکرشرح خواندگی میں اضافے کیلئے اقدامات جاری،سیکرٹری لٹریسی

لاہور(خبرنگار)سیکرٹری لٹریسی سید حیدر اقبال سے جاپانی ادارے جائیکا کے وفد نے ملاقات کی جس میں جائیکا کے تعاون سے چلنے والے تعلیمی منصوبوں کی بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سیکرٹری لٹریسی اور جائیکا کے درمیان دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے اور آؤٹ آف سکول بچوں کی تعداد کم کرنے کیلئے متعدد اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ جائیکا وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری لٹریسی سید حیدر اقبال نے کہا پنجاب حکومت جائیکا کے ساتھ مل کر شرح خواندگی میں اضافے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
لاہور سے مزید