• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کوبہترین سہولیات کی فراہمی کویقینی بنایا جائیگا،ڈی جی PHA

لاہور (خصوصی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور منصور احمد کی زیر صدارت پی ایچ اے ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ہارٹیکلچر ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ ڈی جی پی ایچ اے نے افسران کو ہدایت دی کہ شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، انہوں نے کہا کہ پارکسں کی صفائی ستھرائی، معمول کی دیکھ بھال، سیکیورٹی اور ہارٹیکلچر کے تمام امور کی موثر نگرانی خود موقع پر جا کر کی جائے تاکہ عوام کو خوشگوار، محفوظ اور صحت مند ماحول میسر آ سکے۔
لاہور سے مزید