• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحفظ پسندانہ پالیسیاں سب کیلئے نقصان دہ ہیں، چین، ٹرمپ کے ٹیرف پر ردعمل

بیجنگ ، واشنگٹن (اے ایف پی، جنگ نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 69ممالک پر ٹیرف نافذ کرنے کے بعد چین نے جمعہ کو خبردار کیا کہ تحفظ پسندانہ پالیسی تمام فریقوں کے مفادات کو نقصان پہنچاتی ہے، ٹرمپ کے اعلان کے بعد دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کا سامنا رہا جبکہ ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی ۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے کہا کہ ٹیرف کی مخالفت میں چینی فریق کا موقف مستقل اور واضح رہا ہے، ٹیرف جنگ یا تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا، دوسری جانب دنیا بھر کے 69تجارتی شراکت داروں پر درآمدی ڈیوٹی کی شرح 10سے 41فیصد تک بڑھا دی ،کینیڈا پر 35، برازیل 50اور سوئٹزرلینڈ 39، اسرائیل، افغانستان ، جاپان اور یورپی یونین پر15، 15فیصد ٹیر ف عائد کرنے کا اعلان ۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ 69 تجارتی شراکت داروں پر درآمدی ڈیوٹی کی شرح 7 دن میں 10 سے 41 فیصد تک لاگو ہو گی۔ ٹرمپ کے صدارتی حکم نامے کے مطابق کینیڈا سے آنے والی اشیا پر 35 فیصد، برازیل پر 50فیصد، تائیوان پر 20فیصد اور سوئٹزرلینڈ پر 39 فیصد محصول مقرر کردیا گیا ہے ، اسی طرح ترکیہ، اسرائیل، افغانستان، جاپان سمیت دیگر کئی ممالک پر 15 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا پرٹیرف میں کمی کی گئی اور ان ممالک پر 19 ،19 فیصد جبکہ سری لنکا، ویتنام اور تائیوان پر 20 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید