• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آکسفورڈ، مسجد کے دروازے پر سور کا گوشت اور اسرائیلی پرچم پھینک دیا گیا

مرکزی آکسفورڈ مسجد کے داخلی دروازے پر سور کا گوشت اور ایک اسرائیلی پرچم چھوڑا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق تھیمز ویلی پولیس کے چیف سپرنٹنڈنٹ بین کلارک نے کہا کہ یہ ایک اشتعال انگیز عمل تھا جس کا مقصد مسجد آنے والوں کو ناراض اور مشتعل کرنا تھا۔ ایسا رویہ ہماری کمیونٹی میں کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔

تھیمزویلی پولیس کے چیف سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ ہم اپنی پوری کوشش کریں گے کہ اس میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے کی فعال تحقیقات جاری ہیں اور مختلف پہلوؤں پر تفتیشی ٹیم کام کر رہی ہے۔

چیف سپرنٹنڈنٹ بین کلارک کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ واقعہ کمیونٹی کے لیے پریشان کن ہے، اسی لیے ہم کمیونٹی رہنماؤں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔ مسجد کھلی ہوئی ہے اور متاثرین کو پولیس کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس واقعے سے متعلق معلومات ہوں تو وہ 101 پر کال کریں یا آن لائن رپورٹ کریں اور ریفرنس نمبر 43250423138 بتائیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید