برطانوی چانسلر ریچل ریوز نے ٹریژری حکام کو پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے موجودہ اسٹامپ ڈیوٹی سسٹم تبدیل کرنے کا اشارہ دے دیا۔
پراپرٹی ٹیکس میں تبدیلی سے متعلق زیر گردش خبروں سے جائیداد فروخت کرنے والے لاکھوں افراد ممکنہ طور پر تذبذب کا شکار ہو گئے ہیں۔
حکومت حالیہ دہائیوں کے دوران مکانات کی قیمتوں میں تیزی کے ساتھ ہونے والے بڑے اضافے کا فائدہ اٹھانے کے لیے حکمت عملی مرتب کرنے لگی ہے۔
اگر پراپرٹی ٹیکس میں ردو بدل کیا گیا تو تقریباً 5 لاکھ سے زائد گھر فروخت کرنے کے خواہشمند افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔ ممکنہ طور پر کونسل ٹیکس میں تبدیلیوں کو لوکل پراپرٹی ٹیکس سے تبدیل کیا جا سکتاہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسٹامپ ڈیوٹی بنیادی پراپرٹی ٹیکس ہے جو گھر کا خریدار نئی خریداری پر ادا کرتا ہے۔ 1 لاکھ 25 ہزار پاﺅنڈ سے کم مالیت پر ٹیکس نہیں دیا جاتا تاہم اس سے زیادہ اور 2.5 لاکھ پاﺅنڈ تک 2 فیصد ٹیکس کی ادائیگی مقرر ہے۔
اس حد سے 9 لاکھ 25 ہزار پاﺅنڈ تک 5 فیصد، اس سے آگے 1.5ملین تک 10فیصد ٹیکس اور اس سے اوپر 12فیصد تک ٹیکس عائد ہے۔