پشاور(جنگ نیوز) ویمن یونیورسٹی مردان کا ساتواں سینٹ اجلاس 30 جولائی 2025 کو منعقد ہوا، جس میں مالیاتی اور ادارہ جاتی اُمور پر اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم و پرو چانسلر نے کی، جبکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ بھی موجود تھیں۔پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ کی مؤثر قیادت میں یونیورسٹی تعلیمی اور انتظامی شعبوں میں مسلسل ترقی کر رہی ہے۔ اجلاس میں مالی سال 2025–26 کے لیے 35 کروڑ روپے کا سرپلس بجٹ باقاعدہ طور پر منظور کیا گیا۔