• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عورت کو اغوا، اجتماعی زیادتی کرنیوالے 5ملزمان کیخلاف 10روزبعد مقدمہ

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) شادی شدہ خاتون کو اغواکرکے اجتماعی زیادتی کرنے والے 5ملزموں کے خلاف10روزبعد مقدمہ درج کرلیاگیا،تھانہ چک لالہ کو(م)نے بتایاکہ رحیم آباد میں ایک بیٹھک میں اپنے خاونداور بچوں کے ہمراہ رہائش پذیرہوں نجی سوسائٹی میں ایک ہوٹل میں نوکری کرتی ہوں، میرا خاوند سٹی صدر روڈ پربجلی کے سامان کی خریدوفروخت کرتاہے ، 22جولائی کوچھٹی کرکے 5بجے گھرپہنچی توخاوندبچوں کولے کرپارک گیا ہوا تھا، اس دوران یاسین زبردستی میرے گھرمیں داخل ہوا اور میری کنپٹی پر پسٹل رکھ کراور فون کرکے اس نے کچھ دیگر لوگوں کوبھی بلالیا،انس نے میرے کپڑے پھاڑدئیےاور عمر نے سہیل سے موبائل لے کرمیری نازیبا ویڈیوزبنائیں اور میرے جسم کے نازک حصوں پرتشدد کرتے رہے فرہاد نے مجھے تھپڑ مارے اور ایک گھنٹہ بعدمجھے گاڑی میں ڈال کرنجی سوسائٹی لے گئے اور پھر گلریزکے ایک فلیٹ میں لے گئے وہاں سب نے باری باری میرے ساتھ زبردستی زیادتی کی ،میں نے تنگ آکر شور مچایاہمسایوں نے میری مدد کی تواس پر یہ لوگ مجھے بھگاکر لے گئے ان لوگوں نے مجھے کچھ گولیاں کھلائیں اور رات تقریباً 3بجے مجھے پھینک کروہاں سے بھاگ گئے ،میں اپنے خاوند اور بھائی کے ہمراہ تھانہ چک لالہ گئی لیکن انہوں نے ہماری درخواست بھی نہ لی ،خاتون نے بعدازاں سی پی او راولپنڈی کو درخواست دی جن کے حکم پر تھانہ چک لالہ نے 2اگست کوایف آئی آردرج کرلی ۔