راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) خود کو ڈی سی آفس کا اہل کار اور ہمراہ آنے والوں کو میڈیاٹیم ظاہر کرکے دکان دار سے بھتہ لینے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،تھانہ صادق آباد کو عطیب یاسین نے بتایا کہ الاویس گیس ایجنسی کے نام سے اپنی د کان پر موجو تھا کہ اچانک آٹھ سے دس افراد جن میں ایک خاتون بھی تھی میری د کان پر آئے جن میں سے ایک بندے نے اپناتعارف احمد علی کے نام سے کروایا اور بتایا کہ میں ڈی سی آفس راولپنڈی سے آیا ہوں اور میر ے ہمراہ میڈیا کی ٹیم ہے ۔