راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) مرغی خانہ سے 20لاکھ روپے کی انڈے دینے والی دیسی مرغیاں چوری کرلی گئیں ،تھانہ روات کوابرارحسین نے بتایاکہ ڈیڑھ سال سے بگا سنگرال میں ایک مرغی خانہ بنایاہواہے ،جہاں میں انڈوں والی 2ہزار 760دیسی مرغیاں شیڈ میں رکھی ہوئی تھیں ،یکم اور دواگست کی درمیانی شب اپنے شیڈ میں مرغیوں کی گنتی کی توایک ہزار 322مرغیاں کم تھیں ،جوکوئی نامعلوم چوروں نے پچھلے کچھ دنوں سے تھوڑی تھوڑی کرکے چوری کرلیں۔