• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بلوچستان لانگ مارچ کے 3 مطالبات پر عملدرآمد کا نوٹیفکیشن جاری کرے، لیاقت بلوچ

لاہور (نیوزرپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت حق دو بلوچستان کو لانگ مارچ کے منظور کیے جانے والے 3مطالبات پر عملدرآمد کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرے اور دیگر پر پیش رفت کیلئے آئندہ دس روز میں حکومتی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا جائے۔تمام مطالبات تسلیم کرنے کیلئے چھ ماہ ، مسائل حل نہ کئے تو دوبارہ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرینگے،وہ امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن ٰکے ہمراہ منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ تمام مطالبات کو تسلیم کرنے کے لیے حکومت کے پاس چھ ماہ کا وقت ہے۔

ملک بھر سے سے مزید