کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم اس سال پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے باہمی رضامندی سے سیریز ملتوی کردی ہے اب یہ سیریز دو سال بعد 2027میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ دونوں کرکٹ بورڈ کی جانب سے رواں سیزن میں ہی سیریز کو شیڈول کرنے میں مشکلات کے باعث میچز کو 2 برس تک مؤخر کیا گیا۔ پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم کا ایشیا کپ 2025 اور ورلڈ کپ 2026 سے قبل کافی مصروف شیڈول ہے، لہذا اس سیریز کو مؤخر کرنا بہتر فیصلہ تھا۔