لاہور (پ ر) سابق صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود تیل کے وافر قدرتی ذخائر ملکی معیشت کے استحکام اور اقتصادی خودمختاری کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی نرخوں کے مطابق ان ذخائر کی مجموعی مالیت 630 سے 660 ارب ڈالر کے درمیان ہے، جو پاکستان کو قرضوں کے بوجھ سے نجات دلانے اور پائیدار ترقی کی جانب گامزن کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔