فیصل آباد(پ ر) پاکستان ہنڈائی نشاط موٹر (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے مقامی طور پر اسمبل شدہ 50,000 ویں ہنڈائی گاڑی کی تکمیل کا جشن منایا۔ اس حوالے سے فیصل آباد میں واقع ہنڈائی کے اسمبلنگ پلانٹ میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد گیا ،اس یادگار تقریب میںحسن منشاء (چیئرمین)، یامادا مسا کی (سی ای او)، سہیل نواز (سی او او)، عاقب ذوالفقار (سی ایف او)، اور ہنڈائی نشاط موٹر (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے تمام جنرل مینیجرز سمیت معزز مہمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔