پشاور (سٹاف رپورٹر )پشاور کے تاجروں نے یوم شہدا پولیس اتوار کے روز عقیدت و احترام کے ساتھ منایا، شہر بھر میں تاجروں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں ،نمک منڈی میں ظفر شنواری،سٹی تاجران کے ترجمان تراب گل ، پاکستان بزنس فورم کے مشتاق احمد خلیل،پیپلز ٹریڈ فورم کے شاہد خان،خیبر بازار کے سماجی شخصیت نصیر خان ،سینیئر نائب صدر جان زیب خان کی قیادت میں جوک یادگار،اشرف روڈ،خیبر بازار،نمک منڈی سمیت مختلف مقامات پر ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، ریلیوں کے شرکا نے بینرز اور شہید پولیس اہلکاروں کی تصاویریں اٹھا رکھی تھیں،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی قربانیوں کو ہمیشہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پولیس نے پشاور میں امن کے لیے اہم کردار ادا کیا،پولیس کی قربانیوں کو پشاور کے شہری اور تاجر ہمیشہ یاد رکھیں گے۔