• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی پی او چارسدہ کی شہید ڈی ایس پی بہادر خان کو خراجِ عقیدت، مزار پر حاضری

پشاور (اے پی پی)ڈی پی او چارسدہ محمد وقاص خان نے یومِ شہدا پولیس 2025 کے سلسلے میں شہید ڈی ایس پی بہادر خان کے مزار پر حاضری دی، سلامی پیش کی اور ان کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ ڈی پی او چارسدہ نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی، ان کی قربانیوں کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ چارسدہ پولیس اپنے شہدا کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز گل ولی خان اور ڈی ایس پی سٹی زرداد علی خان بھی موجود تھے، جنہوں نے بھی شہید کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ یومِ شہدا پولیس کے موقع پر چارسدہ پولیس کی جانب سے شہدا کی قربانیوں کو یاد رکھنے اور ان کی خدمات کو سراہنے کے لیے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
پشاور سے مزید