• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی آج پہلی بار کراچی میں عدالت لگائیں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے پیر سے لے کر جمعہ تک کا روسٹر جاری کردیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی پہلی بار کراچی میں سماعت کریں گے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ مختلف نوعیت کی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں 2بینچز سماعت کریں گے۔ آج ہونے والی سماعت میں جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بینچ کا حصہ ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید