پشاور(ایجنسیاں)مشیر اطلاعات خیبرپختو نخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے چینی اسکینڈل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ حکومت شوگر مافیا پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے‘گندم کے بعد چینی کے کھیل سے شوگر مل مافیا کو فائدہ پہنچایا گیا، عوام کی جیبوں سے 38ارب نکال کر مافیا کو دیا گیا‘ حکمران طبقہ اور شوگر مافیا ملی بھگت سے عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ 110 روپے کلوچینی پر شور مچانے والوں کو اب سانپ سونگھ گیا ہے، حکومت نے چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ شوگر مافیا کا تعلق حکمران طبقے سے ہے، اسی لئے انہیں کوئی روکنے والا نہیں۔