• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین: ڈرون کی خریداریوں میں کرپشن کا انکشاف

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

یوکرین میں انسداد بدعنوانی کے ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ڈرون کی خریداری میں کرپشن کے شواہد ملے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی پارلیمنٹ کی جانب سے دو روز قبل دوبارہ بحال ہونے والے یوکرین کی نیشنل اینٹی کرپشن بیورو (NABU) نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں  ڈرون کی خریداری کے ایک معاملے میں کرپشن کا سراغ ملا ہے۔

یوکرین کے اینٹی کرپشن ادارے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ڈرون سپلائی کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ ریاست کی جانب سے کیے جانے والے معاہدوں میں قیمتیں بڑھا کرشامل کی گئیں، جس کی وجہ سے مبینہ طور ملزمان نے 30 فیصد کے قریب کک بیکس وصول کیں۔

اس معاملے میں ادارے کی جانب سے زیرِ حراست ملزمان کے حوالے سے کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔

غیرملکی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک رکن پارلیمنٹ، کچھ مقامی اور شہری افسران اور نیشنل گارڈ کے لوگ اس معاملے میں ملوث ہیں۔

یوکرین کی وزارتِ داخلہ نے بتایا کہ نیشنل گارڈ سے منسلک اس ممکنہ شخص اس کی سرکاری پوزیشن سے ہٹا دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید