• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر ہائی پرفارمنس ٹینس کیمپ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں شروع

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر ڈی آئی جی سلیم مروت کی ہدایات کی روشنی میں خیبر پختونخوا جونیئر ہائی پرفارمنس ٹینس کیمپ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگیاجو ایک مہینہ جاری رہے گا۔ سماجی شخصیت حاجی خان سید نے کیمپ کا افتتاح کیا۔ ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر عمر ایاز خلیل کا کہنا ہے کہ کیمپ میں صوبے سے تعلق رکھنے والے قومی اور بین الاقوامی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ انڈر 10 میں فیضان آفریدی، پاکستان نمبر ریان، سالار، شہریار، دانیال، انڈر 12 میں پاکستان نمبر ون محمد شایان آفریدی، انڈر 14میں پاکستان نمبر ون محمد جنید خان، ٹاپ انڈر 14کھلاڑی وقاص خان، ایان، زوہیب، ثمر گل، عبداللہ، حسن اور جنید حصہ لے رہے ہیں، جنہیں لیول ٹو کوالیفائیڈ کوچ تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو کیمپ میںٹینس بال، ٹینس سٹرنگز ، گرپس اورریفریشمنٹ فراہم کئے جا رہے ہیں۔
پشاور سے مزید