• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور فائرنگ کے واقعات میں دو افراد قتل خاتون زخمی، گاڑی نے بچے کو کچل دیا

پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور میں دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل اور خاتون کو زخمی کردیا گیا ٗویگو کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہو گیا ٗبچی اور بچے کو ہوس کانشانہ بنا دیا گیا ۔تھانہ داؤد زئی کی حدود کریڑے میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے موٹرسائیکل سوار عبداللہ ولد بنارس سکنہ جمٹ چارسدہ حال بخشی پل کو قتل کردیا پولیس کے مطابق مقتول محنت مزدوری کرتاتھا ملزمان فرار ہو گئے ادھر تھانہ مچنی گیٹ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک رہزن یاسین کو گرفتارکرلیا اوراس کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لی جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا پولیس کے مطابق رہزن انہیں متعدد مقدمات میں مطلوب تھا نزاکت شاہ ولد نور سید سکنہ سوڑیزئی پایان نے تھانہ انقلاب پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اس کا چچا زاد بھائی پانچ سالہ احمد شا ہ گھر آرہاتھا کہ راستے میں ویگو گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا پولیس نے ڈرائیور بختیار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ تھانہ بڈھ بیر کی حدود ٹیلہ بند میں دیوار کے تنازعہ پر فیصل ولد نیاز محمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا پولیس نے عبدالحمید کے خلاف قتل کامقدمہ درج کر لیا ۔ملک عثمان سکنہ محلہ ہدایت اللہ شاہ نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شب اس کے چچا زاد بھائی الیاس ولد ملک اورنگزیب نے اس کے گھر کے سامنے اسکی ہمشیرہ ثناء بی بی زوجہ شہزاد خلیل کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا وجہ تکرار بتائی جارہی ہے ۔تھانہ فقیر آباد کی حدود لطیف آباد میں چچا کے گھر بطور مہمان آنے والے الیاس نے اپنی بارہ سالہ چچا زادمسماۃ ( م) کو ہوس کا نشانہ بنایا ہے پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔تھانہ خزانہ کی حدود ٹا پو کورونہ میں عباس نے اپنے سات سالہ پڑوسی خذیفہ کو زبردستی ہوس کانشانہ بنا ڈالا ۔
پشاور سے مزید