• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ کو فون، باہمی تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد(راناغلام قادر/نیوزرپورٹر)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے گفتگو ‘باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا‘ ایک دوسرے کو موجودہ علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر اپنے نقطہ ہائے نظر سے آگاہ کیا ۔دونوں فریقوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون اور روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔دریں اثناءپاکستان کاامریکا کےساتھ مجموعی تجارتی سرپلس چارسال میں 14ارب 44 کروڑڈالر تک پہنچ گیا‘پاکستان کےلیےامریکا سب سے بڑا برآمدی ملک اورتجارتی توازن پاکستان کےحق میں ہے۔پاکستان کی امریکا سے درآمدات کم اوراس کے مقابلے میں برآمدات کہیں زیادہ ہیںجس کے باعث امریکا کاپاکستان کے ساتھ تجارتی خسارہ مسلسل بڑھتا چلا جارہا ہے- ٹرمپ کوپاکستان کےساتھ بڑے تجارتی خسارہ پرہی تشویش ہے۔ حکومتی ذرائع کاکہنا ہےکہ امریکہ کےلیےگذشتہ4 مالی سال میں پاکستانی مجموعی برآمدات23 ارب24کروڑڈالرز اور اس کے مقابلے میں امریکا سے4سال میں مجموعی پاکستانی درآمدات 8ارب80 کروڑ ڈالرزرہیں جس کے نتیجے میں پاکستان کا امریکا کے ساتھ مجموعی تجارتی سرپلس 14 ارب 44 کروڑ ڈالرز ہوگیا۔ ذرائع کےمطابق گزشتہ مالی سال میں پاکستان کاامریکا کےساتھ تجارتی سرپلس 4ارب 9کروڑڈالرزتھا ۔
اہم خبریں سے مزید