• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہب تبدیل اور پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کو 7 اگست کو پیش کیا جائے، سپریم کورٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ نے مذہب تبدیل اور پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو 7 اگست تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ڈیفنس فیز 5کی لڑکی کے مذہب کی تبدیلی اور پسند کی شادی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کی 2بیٹیاں2021میں لاپتہ ہوگئی تھیں۔ بیٹیوں کی گمشدگی کا مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ سے بھی رجوع کیا تھا۔ پولیس نے عدالت میں نکاح نامہ پیش کیا اور بتایا کہ بیٹی نے مذہب تبدیل کرکے پسند کی شادی کرلی ہے۔ پولیس نے بیٹیوں کی گمشدگی کے مقدمے میں بھی سی کلاس چالان جمع کرایا۔
اہم خبریں سے مزید