کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے جیوکے پروگرام ʼʼکیپٹل ٹاکʼʼ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے۔ عالمی منڈی تکمیں قیمتیں کم ہوئیں تو ہم نے فائدہ عوام تک پہنچایا آئندہ بھی ایسا کریں گے۔گیس کے نئے کنکشن سے پاپندی ہٹائی جاسکتی ہے۔میزبان حامد میر نے کہا کہ ٹرمپ نے پچھلے دنوں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں تیل کے ذخائر موجود ہیں لوگ جاننا چاہتے ہیں واقعی اگر ہیں تو کہاں ہیں۔ ڈاکٹر فرخ سلیم کہتے ہیں کہ دو تین ارب کی گیس ہم ضائع کرتے ہیں اور وہ خرچہ صارفین سے پورا کیا جاتا ہے ۔پاک ایران گیس پراجیکٹ سے متعلق دونوں اطراف کے لوگ چاہتے ہیں کہ عالمی عدالت میں یہ معاملہ نہ جائے اور ایران کے سپریم لیڈر نے خاص طور پر ایرنی صدر کو ہدایت دی ہے کہ یہ معاملہ بات چیت سے حل کریں اور ڈپٹی پرائم منسٹر اسحاق ڈار کو یقین ہے کہ معاملہ بات چیت سے حل ہوجائے گا۔