• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی کی سنچری، پاکستان شاہینز اور ایم سی سی ینگ کرکٹرز کا تین روزہ میچ ڈرا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان شاہینز اور ساؤتھ ایشین کرکٹ اکیڈمی اینڈ ایم سی سی ینگ کرکٹرز الیون کا تین روزہ میچ ڈرا ہوگیا۔ آخری دن پاکستان شاہینز نے اپنی دوسری اننگز 2 وکٹ پر 196 رنز بناکر ڈیکلیئر کردی۔ شامل حسین اور علی زریاب نےدوسری وکٹ کی شراکت میں 142 رنزبنائے۔ علی زریاب ایک چھکا اور 8 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 100 جبکہ شامل حسین نے ایک چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے 70 رنز بنائے۔ اس سے قبل میزبان ٹیم 278 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اس طرح پاکستان شاہینز کو پہلی اننگز میں 107 رنز کی برتری ملی۔ فیروز خوشی نے 90، اسٹورٹ وان ڈر مروو نے 41 رنز بنائے۔ آف اسپنر مبصر خان نے59 رنز دے کر3 ،مہران ممتاز اور موسی خان نے دو دو وکٹ لیے۔

اسپورٹس سے مزید