• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کامن ویلتھ ہینڈ بال بیچ چیمپئن شپ میں حصہ لے گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی ہینڈ بال ٹیم 17 سے 22 ستمبر 2025 تک مالدیپ میں ہونے والی کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں حصہ لے گی۔ جس کے لئے قومی کیمپ فیصل آباد میں شروع ہوگیا۔ کیمپ میں شریک کھلاڑیوں میں آصف علی، طاہر علی، عمران خان، محمد شاہد بشیر، محمد عزیر عاطف، حضرت حسین، آصف علی (جونیئر)، مدثر شہزاد، کاشف علی، محمد طیب، نعیم تاج، احمد حسن، محمد صائم۔ شامل ہیں،شعیب شفیق ہیڈ کوچ، بابر سلطان اور محمد عثمان انجم شامل ہیں۔

اسپورٹس سے مزید