• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، اساتذہ کا 25 فیصد ٹیکس رعایت ختم کرنے کیخلاف کیمپس میں احتجاجی مظاہرہ

پشاور (خصوصی نامہ نگار) انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز (آئی ایم سائنسز) پشاور کے اساتذہ نے 25 فیصد ٹیکس رعایت ختم کرنے کے خلاف کیمپس میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں کثیر تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی۔ یہ احتجاج فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کی ملک گیر کال پر کیا گیا، جس نے فنانس ایکٹ 2025 کے ذریعے رعایت ختم کرنے کی سخت مذمت کی ہے۔ آئی ایم سائنسز کے اساتذہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں اضافی ٹیکس بوجھ تعلیمی شعبے اور قومی ترقی کے لئے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کو دی جانے والی ٹیکس رعایت کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔
پشاور سے مزید