• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف لائیرز فورم نے عمران خان کی رہائی کیلئے احتجاجی ریلی نکالی

پشاور (لیڈی رپورٹر ) انصاف لائیرز فورم پشاور کے زیر اہتمام صوبائی صدر ائی ایل ایف قاضی محمد انور کی سربراہی میں آئین اور قانون کی بحالی اور سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن ان چیف عمران خان کی باعزت رہائی کیلئے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی نے پشاور ہائی کورٹ سے ہوتے ہوئے ملک سعد شہید فلائی اوور (سورے پل) تک واک کی۔ اس دوران آئی ایل ایف کے سرکردہ رہنماؤں نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور پیٹرن ان چیف پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کے لئے بھرپور آواز اٹھائی اور ملک میں آئین اور قانون کی بحالی اور بنیادی انسانی حقوق کی بحالی پر زور دیا۔ احتجاج میں عمران خان کے قریبی ساتھی امجد نیازی اور سردار لطیف کھوسہ کی بہو شائیستہ کھوسہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
پشاور سے مزید