پشاور( کرائم رپورٹر ) پشاور میں الیکٹریشن سمیت دو افراد کو قتل اورایک کوزخمی کردیا گیا ۔دیار گل ولد فدا گل سکنہ پچگی روڈ نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روزاسے اطلاع ملی کہ اس کے بھائی سیار گل کو ملک آباد میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے مدعی کے مطابق مقتول نے اپنی اہلیہ کو طلاق دی تھی اوراس کے ساتھ حق مہر کا تنازعہ چل رہاتھا پولیس نے مقتول کے سابق سالے عدنان سکنہ پجگی روڈ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ادھر تھانہ ریگی کی حدودمیں چار روز قبل سجاد اور عکاشہ کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا تھا عکاشہ چار روز بعد ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم تو ڑگیا پولیس نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا وجہ عداوت جائیداد کاتنازعہ بتایا جارہاہے جبکہ تھانہ ہشت نگری کی حدود گڑ منڈی میں لین دین کے تنازعہ پر ریڑھی پر فروٹ فروخت کرنے والے حبیب کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا پولیس نے مجروح کی رپورٹ پر مشرف اور محمد عاصم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔