• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور؛ پولیس وین پر حملے میں انویسٹی گیشن افسر سمیت 3 اہلکار شہید

پشاور (کرائم رپورٹر) تھانہ مچنی گیٹ کی حدود میں پولیس وین پر حملے میں انویسٹی گیشن افسر سمیت تین اہلکار شہید ہوگئے جبکہ نامعلوم حملہ آور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سر چ ا ینڈ سٹرائک آپریشن شروع کیا تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ پولیس کے مطابق مچنی گیٹ پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے جس سے انویسٹی گیشن انچارج علی حسین سمیت تین پولیس ایلکار شہید ہوگئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید