• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کو پہلے ٹی 20 میں شکست

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈبلن میں پہلےخواتین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آئر لینڈ نے پاکستان کو 11رنزسے شکست دے دی۔بدھ کو آئر ش ٹیم 142رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں پاکستانی ٹیم 9وکٹ پر 131رنز بنا سکی۔ فاطمہ ثنا نے 26 رنز دے کر چار وکٹ حا صل کئے۔ نتالیہ پرویز نے 29، رامین شمیم نے 27، سدرہ امین نے 15عالیہ ریاض اور فاطمہ ثنا نے 14،14رنز بنائے۔ اورلا نے تین اور جین نے دو وکٹ حا صل کئے۔
اسپورٹس سے مزید