• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر، اسٹاف کی بھرتیوں میں شفافیت و میرٹ کو ترجیح دی جائے، وزیراعظم

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر میں سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کے عالمی معیار کو ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناح میڈیکل کمپلیکس آزاد کشمیر و گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے مریضوں کیلئے عالمی معیار کا ہسپتال ہوگا،وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کے مختلف بلاکس کو صوبوں سے منسوب کیا جائے۔ جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر، سٹاف کی بھرتیوں میں شفافیت و میرٹ کو اولین ترجیح دی جائے۔ تعمیری کام کے معیار کو اولین بنانے اور شفایت کیلئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کے دباؤ کو کم کرنے کیلئے اسلام آباد میں پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے نظام کی بہتری کا منصوبہ پیش کیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید