• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی گھروں کو زائد ادائیگیوں کی نشاندہی: وزیراعظم کا محمد علی کو خراجِ تحسین

اسلام آباد(خالدمصطفیٰ)وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کو آزاد پاور پلانٹس (IPPs) کو کی جانے والی 100 ارب روپے کی زائد ادائیگیوں کی نشاندہی اور بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے ان کی خدمات پر سراہا ہے۔ محمد علی پاور سیکٹر پر قائم ٹاسک فورس کے فعال رکن ہیں۔وزیراعظم نے 6 اگست 2025 کو محمد علی کے نام تعریفی خط جاری کیا، جس میں 35 سے زائد IPPs سے کامیاب مذاکرات اور 6 معاہدوں کے خاتمے کے نتیجے میں 3600 ارب روپے کی بچت پر ان کی کوششوں کو سراہا گیا۔
اہم خبریں سے مزید