اسلام آباد (محمد صالح ظافر ،خصوصی تجزیہ نگار)تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ آج اڈیالہ جیل کی طرف یلغار کرینگے تاکہ اپنے بانی کو اپنی وفاداری کی یقین دہانی کراسکیں ،پا پیادہ 27 کلومیٹر طے کرکے عوام کے جم غفیر کو لیکر اڈیالہ جانے کا منصوبہ ترک کر دیا گیا،اب پیدل سفر اڈیالہ کے پہلے ناکے سے شروع ہوگا جو ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے بارش ہوئی تو یہ منصوبہ بھی ترک کر دیا جاےگا،چوبیس گھنٹےگزر جانے کے باوجود بانی کو احتجاج ناکام ہونے کی اطلاع نہیں دی جاسکی بلی کے گلے میں گھنٹی باندھنے کے لئے کوئی تیار نہیں ،تحریک انصاف کے تقریبا ًدو درجن ارکان عدالتی فیصلے سے خوفزدہ ہیں وہ چند دنوں میں ایوان کے لئے اجنبی قرار پا سکتے ہیں ،سنی کونسل کا احتجاج مزاحمت کی پشت ترین سطح پر پہنچ گیا ارکان اپنے مستقبل سے مایوس ہو گئے۔