• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک جنوبی افریقا ٹیسٹ سیریز، میچز لاہور پنڈی میں ہونے کا امکان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم اکتوبر میں پاکستان آرہی ہے۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 27-2025 میں یہ دونوں ممالک کی پہلی سیریز ہے۔ اس سال ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بننے والی پروٹیز ٹیم کے خلاف پاکستان کو ہوم میدان میں بڑا چیلنج درپیش ہوگا۔ جنوبی افریقا کے خلاف 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز کیلئے تاحال لاہور اور راولپنڈی فیورٹ وینیوز ہیں، کراچی اور ملتان دوسرے آپشن میں ہیں۔ 2ٹیسٹ میچز کی سیریز اکتوبر کے دوسرے عشرے میں متوقع ہے۔

اسپورٹس سے مزید