• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،شاہ قبول بازار کے چوکیدار کے اندھے قتل کا معمہ حل، ملزم گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ شاہ قبول پولیس نے چوکیدار کے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوملز م کو گرفتار کرلیا - دو جولائی کو بازار بہادر شاہ میں چوکیدار کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیاگیا تھا پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ایس پی سٹی عتیق شاہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کرکے تلاش شروع کردی اور کاروائی کرتے ہوئے بازار کے موٹر سائیکل مکینک افتخار کو گرفتار کرلیا جس نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے مقتول ممتاز سے ستائیس ہزار روپے لئے تھے جس میں اس نے سترہ ہزار روپے واپس کئے اور دس ہزار روپے نہیں تھے اور ممتاز اس سے بار بار اپنی رقم کا مطالبہ کررہاتھا اس لئے طیش میں آکر اس نے ممتاز کو قتل کردیا۔
پشاور سے مزید