• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ، بجلی کےکھمبوں کی تنصیب اور لائنوں کی شفٹنگ کا کام جاری

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں بجلی کھمبوں کی تنصیب اور لائنوں کی شفٹنگ کی جارہی ہے، اس سلسلے میں 10اگست اور11اگست کو(روزانہ) سریاب گرڈاسٹیشن کے11Kv نیوجان محمد، اولڈجان محمد،سریاب ون، سریاب ٹو، جڑسا،اے ون سٹی، واسا، اولڈلیاقت بازار،خیر بخش مری، سمنگلی ایکسپریس، اولڈسیٹلائٹ ٹاون، انڈسٹریل،منی مارکیٹ فیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے بجلی بندرہے گی جبکہ 10اگست (بروزاتوار)مری آباد گرڈاسٹیشن کے گلستان روڈ، لیاقت بازارایکسپریس، کاسی ون، کاسی ٹوفیڈرزجبکہ کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے اسٹیڈیم،مالک، عالم خان اور نواں کلی فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندہوگی۔ اسی طرح 11اگست کو (بروزپیر) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11Kvجناح ٹاون، ملک پلانٹ، بروری، شہبازٹاون، اولڈسمنگلی،نواں کلی بائی پاس، صاحبزادہ فیڈرزاورشیخ ماندہ گرڈکے ائیرپورٹ روڈ، عمر، چشمہ فیڈرزسے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہیگی۔علاو ہ ازیں مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنز پر مرمتی کاموں کے سلسلے میں 11اگست کو گلستان گرڈاسٹیشن سے صبح10بجے تادوپہر2بجے جبکہ 132Kvدالبندین، چاغی سے صبح7بجے سے دن11بجے تک اور132Kv پنجپائی گرڈاسٹیشن سے دن11بجے تا سہ پہر3بجے بجلی بندہوگی نیز اُسی روزجھل مگسی گرڈاسٹیشن سے صبح8بجے سے دن ایک بجے تک بجلی بندرہے گی۔دریں اثناء 132KVکنگری۔میختر ٹرانسمیشن لائن پرٹاورکی تنصیب کا کام کیاجائے گا جسکے باعث 9اگست صبح7بجے سے 11اگست شام 7بجے تک میختر اور کنگری گرڈاسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی متاثرہوگی جبکہ اس دورانیہ میں مذکورہ گرڈاسٹیشنز کو متبادل انتظام کے زریعے لوڈمینجمنٹ کے تحت بجلی فراہم کی جائے گی۔ تاہم کیسکونے متعلقہ صارفین سے بجلی بندش پر زحمت کیلئے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔
کوئٹہ سے مزید