اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چوری کی تین درجن سے وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاؤہ ایک کار 14 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ، 5 موٹر سائیکل 7موبائل فونز اور لاکھوں کی نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ،8 موبائل جھپٹا مار کر ۔چھین لیے گئے ، 10 موبائل فون کے علاؤہ 51 لاکھ کا سامان اور نقد چوری کر لی گئی، پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔