• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرائیکی خطے کے بجٹ میں کمی کے خلاف پاکستان سرائیکی پارٹی کی احتجاجی ریلی

ملتان ( سٹاف رپورٹر)پاکستان سرائیکی پارٹی کی جانب سے مہنگائی، بے روزگاری، کسانوں کی بدحالی اور سرائیکی خطے کے بجٹ میں کمی کے خلاف چوک نواں شہر سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور بھر پور احتجاج کیا گیا، ریلی کی قیادت مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس‘مرکزی سیکرٹری جنرل سید خلیل احمد بخاری‘ چیف آرگنائزر احمد نواز سومرو صدرصوبہ سرائیکستان ڈاکٹر مسعود لنگاہ‘ ڈویژنل صدر ملتان مہر ربنواز چاون نے کی‘ مظاہرہ سے مہر ربنواز چاون،کے کے کورائی ایڈووکیٹ‘ قاضی عبدالوحید‘ ریاض کھرل‘ جام یاسر ایڈووکیٹ،محمد اکرم سمرا،طارق سرائیکو،یوتھ کے صدر ملک عبداللہ نواز بوہنہ،اعجاز الرحمن اور دیگر نے خطاب کیا۔
ملتان سے مزید