• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رابطہ مہم کا دوسرا مرحلہ 29اگست کو ملتان سے جھنگ کیلئے شروع ہوگا، سرائیکستان قومی کونسل

ملتان(سٹاف رپورٹر)سرائیکستان رابطہ مہم کا دوسرا مرحلہ 29اگست کو ملتان سے جھنگ کیلئے شروع ہوگا، جب تک صوبہ نہیں ملے گا خاموش نہیں رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی کونسل کے چیئرمین ظہور دھریجہ نے سرائیکستان قومی کونسل کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں آرٹ اینڈ کلچر ونگ کے سربراہ ضمیر ہاشمی، مرکزی رابطہ سیکرٹری حاجی عید احمد دھریجہ و دیگر موجود تھے۔ ظہور دھریجہ نے کہا کہ وسیب میں بسنے والے تمام لوگ رابطہ مہم کا حصہ بنیں، اس وقت سرائیکی وطن وسیب پر برا وقت آیا ہوا ہے، تخت لاہور کی طرف سے وسیب پر مظالم،معاشی و معاشرتی استحصال بڑھ گیا ہے۔
ملتان سے مزید