اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )ملک میں چینی کی اوسط قیمت سرکاری ریٹ پر نہ آسکی۔ چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت ایک سو نوےروپے فی کلو تک برقرار ،کراچی،پشاور اور بہاولپور کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں-ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط قیمت ایک سو اٹھتر روپے سڑسٹھ پیسے فی کلو پرآگئی ، قیمتوں کے نئے اعدادو شمار کے مطابق کراچی،پشاور اور بہاولپور میں چینی کی قیمت 190روپے تک فی کلو ہے، ایک ہفتےمیں چینی کی اوسط قیمت میں سڑسٹھ پیسےفی کلو کی مزید کمی ہوئی،گذشتہ ہفتےتک چینی کی اوسط قیمت ایک سو اناسی روپےتینتس پیسےفی کلو تھی، ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت ایک سو چھیالیس روپے75پیسے فی کلوتھی-