• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے ہنزہ میں طغیانی، کٹاؤ کے باعث شاہراہ قراقرم بہنے سے پاکستان اور چین کا زمینی رابطہ منقطع

کراچی(نیوزڈیسک)دریائے ہنزہ میں طغیانی سے کٹاؤ کے باعث شاہراہ قراقرم بہہ گئی جس سے پاکستان اور چین کے مابین زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، پاک چین بارڈر پر تفریح کے لیے گئے ہوئے سیاحوں کی بڑی تعداد پھنس گئی۔گلگت بلتستان کے حکومتی ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا کہ بالائی ہنزہ کے گاؤں مورخوں کے مقام پر دریائی کٹاؤ کے باعث شاہراہ قراقرم کا بڑا حصہ بہہ گیا ، جس کے نتیجے میں نہ صرف پاکستان اور چین کے درمیان آمدورفت منقطع ہوگئی ہے بلکہ پاک چین بارڈر پر لطف اندوز ہونے کے لیے جانے والے سیاحوں کی بڑی تعداد بھی پھنس گئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ شاہراہ قراقرم کی بحالی کے لیے مشینری روانہ کر دی گئی ہے، دریائے ہنزہ میں گلیشئیر پگھلنے کا عمل تیز ہونے کی وجہ سے دریا میں پانی کا بہاؤ غیر معمولی حد تک بڑھ گیا ہے جس کے باعث شاہراہ قراقرم کٹ کر پانی میں بہہ گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید