• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ڈے، حسن نواز نے اپنے پہلے میچ میں دلکش بیٹنگ سے پاکستان کو فتح سے نواز دیا، ویسٹ انڈیز کی ناکامی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نوجوان حسن نواز نے اپنے پہلے ون ڈے انٹر نیشنل میں54گیندوں پر63نا قابل شکست رنز بناکر پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ وکٹوں کی شاندار فتح سے نواز دیا ،اس فتح سے پاکستان نے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔دوسران ون ڈے انٹر نیشنل اتوار کو برائن لارا اسٹیڈیم ٹرنیڈاد ہی میں کھیلا جائے گا پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف گذشتہ دس ون ڈے سیریز جیتی ہیں۔حسن نواز نے3چھکے اور پانچ چوکے مارے اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔پاکستان ٹیم میں واپس آنے والے حسین طلعت نے37گیندوں پر41ناٹ آوٹ رنز بنائے اور پاکستان کو بظاہر مشکل دکھائی دینے والے جیت سا ت گیندوں پہلے دلوادی۔حسن نواز نے ڈیببئو میچ میں غیر معمولی بیٹنگ کی جبکہ حسین طلعت اپنے کیئریئر کا دوسرا ون ڈٖے انٹر نیشنل کھیل رہے تھے۔دونوں جس وقت کریز پر ایک ساتھ آئے گیند اسپین ہورہی تھی اور پاکستان کو جیت کے لئے مزید101رنز درکار تھےمشکل پچ پر بابر اعظم اور محمد رضوان بھی میچ فنش نہ کرسکے۔حسن نواز جو جارحانہ بیٹنگ کے لئے شہرت رکھتے ہیں ان کی ابتدائی بارہ گیندوں پر تین رنز بنے۔ان کا شائے ہوپ نے کیچ بھی ڈراپ کیاویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے280رنز بناکر آوٹ ہوگئی تھی۔پاکستانی اننگز میں اسپنرز مشکلات پیدا کررہے تھے۔حسن نواز اور حسین طلعت نے اعتماد کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے چھٹے وکٹ کی نا قابل شکست شراکت نے70گیندوں پر104رنز بنائے اور پاکستانی کشتی کو کنارے لگادیا۔حسین طلت کا ڈیبیو2019میں ہوا تھا لیکن کم بیک میچ میں انہوں نے ذمے داری سے بیٹنگ کی۔ویسٹ انڈین فیلڈروں نے تین کیچ ڈراپ کرکے پاکستان کے سفر کو آسان کردیا۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 49 اوورز میں آؤٹ ہوئی۔ ایون لوئس 60 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہےانہوں نے تین چھکے اور پانچ چوکے مارے، جب کہ کپتان شائے ہوپ نے 55 اور روسٹن چیز نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔میزبان ٹیم کے رتھرفورڈ 10، گڈاکیش موتی 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ شیمار جوزف 8 اور شیفرڈ 4 رنز بناسکے اور یوں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 49 اوورز میں 280 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں 51رنز دے کرحاصل کیں، نسیم شاہ نے 3وکٹیں 55رنز دے کر لیں اور صائم ایوب، سفیان مقیم اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ لی۔لیکن اسپنرز کے خلاف رنز تیزی سے نہ بن سکے۔ہدف کے تعاقب میں صائم ایوب صرف 5 اور عبداللہ شفیق 29 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔بابر اعظم نے ایک چھکے اور پانچ چوکوں کی مدد سے 47 اور کپتان محمد رضوان نے 53 رنز69گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے بنائے دونوںکی عمدہ اننگز کھیل کر میچ بنایا لیکن دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد سلمان علی آغا بھی 23 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے اور پاکستان کی پانچ وکٹیں 180 رنز پر گر گئیں۔میچ سے قبل ٹیم مینیجر نوید اکرم چیمہ نے حسن نواز کو ون ڈے ڈیبیو کیپ دی، جس پر ساتھی کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے انہیں مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اسپورٹس سے مزید