• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فزیکل ڈس ایبلیٹی کرکٹ کا ایشیا کپ کرانے کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان فزیکل ڈس ایبلیٹی کرکٹ ایسوسی ایشن نےایشیا کپ کرانے کا اعلان کیا ہے اگر بھارت ٹورنامنٹ میں شرکت پر رضامند ہوتا ہے تو یہ ٹورنامنٹ بیرون ملک بھی ہوسکتا ہے۔پاکستان میمن فیڈریشن کے صدر شبیر ہارون نے پاکستان فزیکل ڈس ایبلیٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر عمران بلوانی ، چیئرمین شکیل شریف اور ڈائریکٹر امیرالدین انصاری کا کہنا ہے کہ ہماری پہلی ترجیح یہ ہے کہ ٹورنامنٹ پاکستان میں ہو اگر بھارت پاکستان نہیں آتا ہم سری لنکا یا کسی اور ملک میں یہ ٹورنامنٹ کرانے کو تیار ہیں۔ پی ڈی ٹی20ایشیا کپ کے لئے پلان کر رہی ہے،اس سلسلے میں تمام ممالک سے رابطہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ ڈس ایبلڈکرکٹرآف دی ایئر ایوارڈکا بھی جلد اجرا کیا جائے گا اس سلسلے میں جلد تفصیلات کا اعلان کیا جائے گا۔ رواں سال کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹرکٹ مل جائیں گے۔اس بارے میں بھی فارمولا بنارہے ہیں،ہماری کوشش ہے کہ معاشرے میں ان باصلاحیت بچوں کو مقام اور مرتبہ ملے یہ بھی کوشش ہورہی ہے کہ ان بچوں کے لئے ملازمتوں کا بھی انتظام کریں۔

اسپورٹس سے مزید