کراچی(اسٹاف رپورٹر) ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان کی جیت کے ہیرو حسن نواز نے کہا ہے کہ یہ میرا ڈیبیو میچ تھا میں نے کہا تھا کہ پلیئر آف دا میچ بن کر اسے یادگار بناتا ہوں کپتان محمد رضوان نے مجھے کہا کہ آپ کا ڈیبیو میچ ہے اور میچ ختم کرنا ہے۔ میچ فنش کرکے آنا ہے۔ میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ رضوان جب آؤٹ ہو کر جا رہے تھے تب بھی انہوں نے یہی کہا کہ میچ فنش کرکے آنا ہے۔مجھے اعتماد تھا کہ میں ہٹنگ کر لیتا ہوں جس طرح پی ایس ایل میں میچز فنش کرتا رہا تو اسی چیز میں کامیابی ملی۔ بارش کی وجہ سے بال گرپ ہورہا تھا اسی وجہ سے تھوڑا ٹائم لیا ۔ انہوں نے کہا کہ حسین طلت کے ساتھ یہی پلان بنایا تھا کہ اگر آخر تک جائیں گے تو آسانی سے میچ فنش کر لیں گے پلان یہی تھا کہ پارٹنرشپ کرنی ہے کیونکہ ہم بڑے ہٹ مار لیتے ہیں ۔ حسن نواز نے کہا کہ ڈومیسٹک میں بھی اس طرح کی مشکل پچز پر کھیلے ہوئے ہیں بابراعظم، رضوان اور سلمان علی آغا سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے بڑی اچھی بولنگ کی ۔ہم لوگوں سے مس فیلڈنگ ہوئی جس کا ویسٹ انڈیز نے فائدہ اٹھایاکیچ ڈراپ ہونا کھیل کا حصہ ہے۔