کراچی(اسٹاف رپورٹر) گارڈن ایسٹ ، اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں فائرنگ سے ایڈووکیٹ جاں بحق ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق سولجر بازار تھانہ کی حدود گارڈن ایسٹ الفرید اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں فائرنگ کے واقعے میں 38سالہ ناصر ملک ایڈوکیٹ ولدجہانزیب ملک شدید زخمی ہوگیا ، فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نےموقع پرپہنچ کر ایڈوکیٹ ناصر کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علا ج دم توڑ گیا۔