• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا کاروباری ذہن، خود چین سے ڈیل کر رہے ہیں، کامران بخاری

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام’’ جرگہ‘‘ میں سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر بین الاقوامی امور کامران بخاری نےکہا ہے کہ دنیا سے متعلق ٹرمپ کاروباری زاویہ رکھتے ہیں اگر وہ خود چین کے ساتھ ڈیل کر رہے ہیں تو پاکستان پر اعتراض کیوں کریں گے، بطور پاکستانی ہم سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ ہم پر مہربان ہیں لیکن دراصل وہ امریکی مفادات دیکھ رہے ہیں۔پہلے جھکاؤ زیادہ بھارت کی طرف تھا اور پاکستان کو مسئلہ ساز ریاست سمجھا جاتا تھا مگر اب یہ سوچ تبدیل ہو رہی ہے۔ یہ واضح ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ مل کر امریکی مفادات کے خلاف کچھ نہیں کر رہا تھا ورنہ پاکستان پر دباؤ ڈالا جاتا۔ افغانستان امریکہ کے لیے ماضی کا باب ہے ۔ بھارت سے ٹرمپ کی ناراضگی میں ثالثی کی پیشکش کی مسلسل نفی اور روس سے بھارت کی تیل خریداری سمیت کئی عوامل شامل ہیں تاہم بھارت کو مکمل طور پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ وہ جلد دنیا کی تیسری بڑی معیشت بننے والا ہے۔ ایران فی الحال امریکی ترجیحات میں شامل نہیں کیونکہ ایٹمی تنصیبات کو نقصان انقلابی گارڈز کی کمزوری اور سیاسی ڈھانچے میں تبدیلی کی وجہ سے وہ داخلی استحکام کی کوشش میں ہے ماہر بین الاقوامی امور کامران بخاری نے کہا کہ بطور پاکستانی ہم سمجھ رہے ہیں کہ ٹرمپ ہم پر مہربان ہیں جبکہ ٹرمپ امریکہ کے مفادات دیکھ رہے ہیں۔ ان کی اسٹرٹیجی ہے کہ امریکہ جنگوں سے پیچھے ہٹ رہا ہے اور اس خطے کو جس نظر سے پچھلے بیس پچیس سال میں دیکھا گیا اب وہ بدل رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید