اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 22 کے افسر مقبول احمد گوندل آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقرر کردیاہے۔مقبول احمد گوندل قبل ازیں کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس تعینات تھے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقبول احمد گوندل کی تقرری کی مدت 4 سال ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی تقرری کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے مقبول احمد گوندل کو آڈیٹرجنرل مقرر کرنے کی صدرمملکت کو ایڈوائس بھیجی تھی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے مقبول احمد گوندل کو آڈیٹرجنرل پاکستان مقرر کرنے کی منظوری دی جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی تقرری کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن ہفتہ کی شام جاری کیا۔مقبول احمد گوندل 15ستمبر2025کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ مو جودہ آڈیٹر جنرلاجمل گوندل کی تقرری کی مدت 14ستمبر 2025 کو مکمل ہوگی۔