کراچی (اسد ابن حسن) نو تشکیل شدہ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی 13اہم عہدوں پر "انٹرمیڈیٹ ڈگری" ہولڈرز کو بھرتی کرے گی۔ ادارے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایچ آر ایم کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بھرتیاں ابتدائی طور پر تین برس کے لیے ہوں گی اور کنٹریکٹ قابل تجدید ہوگا اور تنخواہوں میں ہر برس پانچ فیصد کا اضافہ کیا جائے گا۔ ایک بھرتی سینئر سپروائزر (فلائٹ انسپکشن) کی ہوگی جس کی تنخواہ ایک لاکھ 76 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ دو بھرتیاں آئی ٹی سپورٹ سپرنٹنڈنٹ کی ہوں گی جس کی تنخواہ ایک لاکھ 54 ہزار مقرر کی گئی ہے۔