• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، صفائی کے ناقص انتظامات پر ڈیپارٹمنٹل سٹور کو بھاری جرمانہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) غیرمعیاری خوراک کی فروخت کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، دومعروف ڈیپارٹمنٹل اسٹورز کے میٹ سیکشن اور فیٹ اینڈ آئل یونٹ کی انسپکشن، آئل یونٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند، میٹ شاپ پر1 لاکھ 75 ہزار روپے جرمانہ،تفصیلات کے مطابق گھی کا سیمپل فیل ہونے پر سلطان نگر میں یونٹ کی پروڈکشن بند کردی گئی،اسی طرح صفائی کے ناقص انتظامات پر چونگی نمبر 9 میں سٹور کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا جب کہ خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے بچ ولاز میں ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے میٹ سیکشن کو اصلاحی نوٹس جاری کیا گیا۔
ملتان سے مزید